Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کا کتنا امکان ہے؟

شائع 23 مئ 2020 06:24am
فائل فوٹو

کراچی: شوال 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں میٹ کمپلیکس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین مُفتی منیب الرحمان کریں گے۔

چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ جب کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مُفتی منیب الرحمان کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔